صدرمملکت کیطرف سے 20 جولائی سے کراچی میں ہونے والی ڈیری پولٹری لائیو اسٹاک نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول

 
0
517

کراچی، جولائی 01 (ٹی این ایس):  صدرمملکت ممنون حسین نے 20 جولائی سے کراچی میں ہونے والی ڈیری پولٹری لائیو اسٹاک نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے وفد کی  شاکر عمر گجر کی سربراہی میں صدر مملکت سے کراچی میں ملاقات کی۔وفد میں رفیق بخاری، علی ہمدانی اور ربیع الاسلام شامل تھے۔وفد نے صدر مملکت کو نمائش کے اغراض و مقاصد اور ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی دلچسپی سے آگاہ کیا۔

صدرمملکت کا معاشی استحکام کے لیے پولٹری، ڈیری اور لائیو اسٹاک کے شعبہ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے نمائش کے انعقاد کو خوش ائند قرار دیا۔