بلدیہ وسطی کراچی کے زیراہتمام شجرکاری مہم ’’درخت لگائیں‘‘کے آغازکے موقع پرڈسٹرکٹ سینٹرل میں منعقدہ تقریب سے ڈاکٹرمحمدفاروق ستار

 
0
871

کراچی جولائی21 (ٹی این ایس ): متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ پاکستان میں احتساب کے عمل کاآغازہورہا ہے اوریہ سلسلہ اب جاری رہنا چاہئے،70 سالوں سے ملک کولوٹاجارہاہے اب وقت آگیاہے کہ ملک کولوٹنے والوں کابلاامتیازاحتساب کیاجائے،نیب اوردوسرے ادارے احتساب کریں نہ کریں تاہم عوام حکمرانوں کااحتساب بھرپور طریقے سے کرینگے۔انہوں نے کہاکہ 2018ء کاالیکشن منفردنتائج کاحامل ہوگا،سرکاری وسائل کے استعمال کے ذریعے جیتنے والوں کوعوام ووٹ کے ذریعے ہراکرانتقام لیں گے ۔ پاکستان کی موروثی سیاست وڈیروں اورجاگیرداروں نے ملک کولوٹاہے ۔ملک ایسے مرحلے میں ہے جہاں بہت سارے فیصلے ہونے باقی ہیں۔

ایم کیوایم پاکستان کوپی ایس 114 میں سازش کے تحت ہرایاگیا۔یہ بات انہوں نے بلدیہ وسطی کراچی کے زیراہتمام شجرکاری مہم ’’درخت لگائیں‘‘کے آغازکرنے کے بعدوہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اس سے قبل ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے فیصل ایدھی،ریحان ہاشمی،سیدشاکرعلی اوردیگرکے ہمراہ ڈی ایم سی سینٹرل کے مرکزی دفترمیں پودہ لگاکرشجرکاری مہم کا آغاز کیا اورملک کی سلامتی ،امن وامان اورایم کیوایم پاکستان کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔اس موقع پرارکان رابطہ کمیٹی سیدامین الحق،محفوظ یارخان،ارکان صوبائی اسمبلی جمال احمد،عظیم فاروقی،ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چیئرمین ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین سیدشاکرعلی،مختلف یونین کونسل کے چیئرمین،وائس چیئرمین اور کونسلرزکے علاوہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے انچارج ارشدشاہ،ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی،بوہری کمیونٹی کے زیب کے ساتھ ساتھ عوام خصوصاًنوجوانوں،بزرگوں اورخواتین کی بہت بڑی تعدادموجود تھی۔ تقریب سے ریحان ہاشمی اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حکمرانوں کے احتساب کاآغازاحتساب کاپودہ لگاکرکررہی ہے اور ہمارا لگایاہوااحتساب کاپودہ تناوردرخت بن کرملک میں70سالوں کا احتساب کریگا۔

انہوں نے کہاکہ ہم درخت لگاکرعوام کو سہولت جبکہ حکمرانوں کودکھ دیتے ہیں،ہم نے محدود وسائل اورسلب کئے ہوئے اختیارات کے باوجود’’بلندحوالے اور لامحدود جذبے ‘‘ کے تصورکے تحت شہر میں عوام کی خدمت کانہ رکنے والاسلسلہ جاری رکھاہواہے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستار نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم پاکستان عوام کی جڑوں میں رہنے والی جماعت ہے اسی لئے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس114 میں بائیکاٹ کی اپیلوں کے باوجود،جعلی ووٹنگ اور سرکاری وسائل کے باوجودہم نے حکومتی امیدوارکوٹف ٹائم دیا اور انشاء اللہ 2018ء کے عام انتخابات میں بھاری مینڈیٹ کے ساتھ یہ نشست ہی نہیں واپس لیں گے بلکہ سندھ کے شہری علاقوں کی تمام نشستیں حاصل کرینگے،آج حکمراں اقتدارکے نشے میں چورہیں اور وہ ہروہ ہتھکنڈااستعمال کررہے ہیں لیکن آنے والے انتخابات میں ہم عوام کی طاقت سے ہرسازش کو ناکام بنائیں گے اور مینڈیٹ برقراررکھیں گے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے پاناما کے حوالے سے کہاکہ 70سال تک پاکستان کو لوٹاگیااوراب احتساب کی فضاء چل رہی ہے بہت کچھ ہوچکاہے احتساب کانہ رکنے والاسلسلہ چلنا چاہئے، ہم پاناماپربات اس لئے نہیں کرینگے کہ اس کافیصلہ سپریم کورٹ کو کرنا ہے تاہم سیاسی جماعتوں نے اس پرمختلف موقف اختیار کررکھے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کاواضح موقف ہے کہ احتساب نیب میں چلنے والے ان تمام مقدمات میں پربھی لگو ہوجو سیاستدانوں ،بیوروکریٹس اور ان کے دیگرافرادکے خلاف زیرالتواء ہیں اوران بدعنوان عناصرسرپرستوں کابھی محاسبہ ہوناچاہئے۔ایم کیو ایم پاکستان سندھ کے وڈیروں ، سندھ کی بدعنوان حکمرانوں سمیت ملک میں عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کابھی احتساب کریگی۔تقریب سے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ درخت ہماری آئندہ نسلوں کی حفاظت کے ضمن ہیں جوماحول کوصاف ہی نہیں کرتے بلکہ ہماری زمین کوتحفظ فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے شجرکاری مہم میں بھرپورطریقے سے حصہ ڈالتے ہوئے کہاکہ درخت ہمارے معاشرے کی ضرورت ہیں۔تقریب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چیئرمین ریحان نے خطاب میں کہاکہ درخت لگاناہمارامشن ہے اورہم ایک ماہ کی قلیل عرصے میں پچیس ہزارسے زائدپودے لگائیں گے اورشہرکی خوبصورتی میں مزیداضافہ کریں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اورزیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔وائس چیئرمین سیدشاکرعلی نے خطاب میں کہاکہ شجرکاری مہم ہماری اولین ترجیحی میں شامل ہے،محدودوسائل اکے باوجودآج مہم کے آغازکرکے ہم نے ثابت کردیاکہ ہم عوام کی خدمت پریقین رکھتے ہیں۔کراچی سے آلودگی کے خاتمے کے لئے شروع کی گئی مہم انشاء اللہ کامیابی سے ہمکنارہوگی اورعوام کوخوبصورت معاشرے کی بنیادثابت ہوگی