کراچی (ٹی این ایس)( رپورٹ : پیر بخش نوناری ) کراچی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر عوام کو صاف ستھرااور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین مورڑو میر بحرعلی اکبر نے ہائیڈرنٹ مافیا کے خلاف رینجرز کی جانب سے غیر قانونی واٹر کنکشنز کیخلاف کریک ڈاؤن آپریشن کے دوران کیا.جس سے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے کی جانب ہے انہوں نے کہا کہ فراہمی آب کے جو مسائل موجود ہیں آپریشن کے بعد وہ انشاء اللہ عنقریب حل ہو جائیں گے ٹاؤن چیئرمین نے مذید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فراہمی آب کے نظام میں بہتری کیلئے ان مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے آپریشن سر انجام دینے پر سندھ رینجرز کا شکریہ ادا کیا اور عوام کو چیئرمین مورڑو میر بحر علی اکبر نے یقین دہانی کروائ کہ واٹر مافیا کا خاتمہ کیا جائے گا اور بہت جلد انشاءاللہ مورڑو میر بحر ٹاؤن میں پانی کی قلت کو رینجرز کی مدد سے ختم کر دیں گے.