تنگوانی، جولائی 01 (ٹی این ایس): پولیس نے عورت کی کال پر خیرپور سے آنے والے دوشہریوں کو ڈاکوؤں کے پاس جانے سے بچا لیا ڈاکو پولیس کو دیکھ کر فرار۔
تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ میں ایس ایس پی (ریٹائر کیپٹن) حیدر رضا نے خفیہ اطلاع ملنے پر بی سیکشن پولیس کی ہدایت کی جس کے بعد بی سیکشن پولیس نے کندھکوٹ کی چمنی شاخ پہنچ کر کچے کے اندر ڈاکوؤں کے پاس جا رہے دو شہریوں شیر محمد پہلپوٹو اور علی بحر پہلپوٹو کو اغواء ہونے سے بچا لیا۔
اس حوالے سے اے ایس پی بابر جویو نے میڈیا کو بتایہ کہ پولیس کو خبر ملی کہ شہری جاگیرانی گینگ کے پاس جا رہے ہیں اور ڈاکو بھی ان کو لینے کیلئے دریاء کے بند پر آئے ہیں جس کے بعد پولیس بروقت پہنچ گئی پولیس کو دیکھ کر ہتھیاربندوں ڈاکؤں نے فائرنگ کی۔ اس موقع پر مقابلہ ہوا اور ڈاکوؤ فرار ہو گئے جبکہ دونوں شہریوں کو اغواء ہونے سے بچایا لیا گیا۔ مذکورہ شہریوں نے ماجرا بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ دن سے فون کے ذریعے عائشہ نام کی عورت سے بات چیت شروع ہوئی جس نے کندھکوٹ آکر شادی کرنے کیلئے کہا تھا۔ پولیس نے معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔













