سجاول: بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر انکی ویڈیوز  کے بل پر بلیک میلنگ کرنے والا  جنسی درندہ گرفتار

 
0
920

سجاول، جولائی 01 (ٹی این ایس):  سجاول تھانہ حدود کے علاقہ آمڑا اسٹاپ کے رہائشی وحشی  اور درندہ صفت شہری صديق سومرو کو اسکے ساتھی سدھیر  آمڑو  کے ہمراہ دس سالہ بچے کی جنسی زیادتی اور اسکی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈالنے کے سنگین جرم میں گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  صدیق سومرو  نے متاثرہ بچے صلاح الدین  کے ساتھ زیادتی  کی جبکہ اسکے ساتھی سدھیر آمڑو  نے اسکی ویڈیو بنا ئی ۔ بعدازاں دونوں نے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر  شائع  کی اور  بچے  کو بلیک میل کرکے   پیسے لینے کے علاوہ  اسے  بار بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بچے کے والد نور احمد سومرو کی فرياد پر سجاول پوليس کی جانب سے دونوں ملزماں کیخلاف گناہ نمبر 76/2018 قلم نمبر 377 کہ تحت مقدمہ درج کرکے صديق سومرو کو گرفتار کیا گیا ہے دوسری جانب گوٹھ کے معززین حاجی عبدالغنی سومرو،رفيق سومرو و دیگر نے صحافيوں کو بتایا کہ مجرم صديق سومرو نے گوٹھ کہ ایک دوسرے بچے کو بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور اس کے پاس گوٹھ کے گردونواح کے 10 تا 15 بچوں سے بدفعلی کرکے انکی ویڈيو بناکر بليک ميل کرنے کے قصے بھی ظاهر ہوئے ہیں۔ ملزم کے موبائيل میں یہ مواد محفوظ  بھی ہے اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر سجاول تھانہ کہ ايس ايچ او سجاول مشتاق برہمانی کا کہنا تھاکہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، واقعہ کی ايمانداری سے جانچ کی جائے گی۔