نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد  کی طرف سے  اسکے  برطرف ڈپٹی چئیرمین سید مظفر علی شاہ پر  ادارے کا ریکارڈ چوری کرنے کا الزام

 
0
542

حساس ریکارڑ کے غلط استعمال ہونے کا اندیشہ ہے، پولیس فوری کاروائی کرتے ہوئے  ملزم سے  ریکارڑ برآمد اور انھیں  گرفتار کرے: ہیڈکورٹر کے چیف آف سٹاف کی طرف سے تھانہ سیکریٹیریٹ میں  درج FIR میں درخوست

اسلام آباد، جولائی 01 (ٹی این ایس): نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد نے اسکے  برطرف ڈپٹی چئیرمین سید مظفر علی شاہ پر  ادارے کا ریکارڈ چوری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف پولیس کیس کر لیا ہے۔

نادرا ہیڈکواٹر کے  چیف  آف سٹاف  کرنل (ر) طاہر مسعود خان نے  تھانہ سیکریٹیریٹ میں درج کی گئی  ابتدائی اطلاعی رپورٹ   (FIR)میں  کہا ہے کہ انھوں نے حال ہی میں  سید مظفر کو  ملازمت سے فارغ کیا تھا تاہم وہ جاتے جاتے اپنے سامان کساتھ ادارے کا ریکارڑ بھی ساتھ لے گئے۔ درخواست گذار نے کہا ہے کہ ملزم سے رابطہ کیا گیا اور ریکارڈ کی حوالگی کے لئے ان کو متنبہ بھی کیا گیا ہے ۔   ریکارڈ چونکہ حساس نوعیت کا ہے  اور اسکے غلط استعمال ہونے کا اندیشہ ہے چنانچہ پولیس فوری کاروائی کرتے ہوئے  ملزم سے  ریکارڑ برآمد اور انھیں  گرفتار کرے۔