انتخابی اصلاحات کے بل میں ختم نبوت کے حوالے سے کسی قسم کی ترمیم نہیں کی گئی۔ طلال چوہدری

 
0
2099

اسلام  آباد اکتوبر 3 ( ٹی این ایس )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بل میں ختم نبوتکے حوالے سے کسی قسم کی ترمیم نہیں کی گئی اور نہ ہی مسلم لیگ ن ایسا کرے گی۔کنونشن سنٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بل میں ختم نبوت  کے بارے میں پیراگراف اور فارم آج بھی موجود ہے، یہ مسلم لیگ ن کے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، توہین مذہب کا الزام لگانے والا خود مذہب کی زیادہ توہین کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی کیلئے ختم نبوت  کا حلف نامہ جمع کرانے کی کوئی ترمیم کی ہے اور نہ ہی مسلم لیگ ن ایسی کوئی ترمیم کرے گی۔