عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد سے عطیات میں 30 فیصد تک کمی

 
0
325

کراچی اکتوبر 3 ( ٹی این ایس ) عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے ملکی اور غیر ملکی فنڈز میں 30 فیصدتک کمی آئی ہے جبکہ ادارے کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق عبدالستارایدھی فاؤنڈیشن مزید منصوبوں پر بھی کام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ رواں سال ایدھی فاؤنڈیشن نے چین سے 120 ایمبولینس منگوائی ہیں ۔ ہر ایمبولینس کی مالیت 15 لاکھ روپے ہے ۔

ان جدید آلات سے لیس ایمبولینسز کو آپریٹ کرنے کے لیے پیرا میڈک سٹاف اور طبی عملے کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ یہ ایمبولینسز بڑے حادثات میں زخمیوں کو ایک سے دوسرے شہر منتقل کرنے کے لیے استعمال کی جائیں گی ۔ ایدھی ذرا ئع کا کہنا ہے کہ فنڈز کا بحران وقتی ہے جس پر جلد قابو پالیا جائے گا۔ عوام شخصیات سے متاثر ہوتے ہیں اور ان کے جانے کے بعد فنڈز میں کمی واقع ہونا فطری امر ہے ۔ فیصل ایدھی کی کوشش ہے کہ فنڈز کی کمی جلد از جلد پوری کی جائے ۔ ایک 6 منزلہ عمارت میں ہسپتال کھولنے کا منصوبہ بھی شروع کیا گیا ہے جو جلد مکمل کرلیا جائے گا ۔