رابعہ مگسی کے اصل قاتلوں کی عدم گرفتاری اور پولیس کی نااہلی نہتے شہریوں پر فائرنگ کے خلاف پی ٹی آئی کا بناس چوک پر احتجاجی مظاہرہ دھرنا

 
0
426

کراچی،اپریل 20(ٹی این ایس):  پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رابعہ مگسی کے اصل قاتلوں کی عدم گرفتاری اور پولیس کی نااہلی نہتے شہریوں پر فائرنگ کے خلاف پی ٹی آئی کا بناس چوک پر احتجاجی مظاہرہ دھرنا دیا ۔ دھرنے میں پی ٹی آئی وسطی کے صدر سبحان علی ساحل، وائس چیئرمین ڈی ایم اسی ویسٹ عزیز اللہ آفریدی، عطااللہ ایڈووکیٹ، سعید آفریدی، سردار عبدالعزیز، سیف مسعود نے سمیت سینکڑوں کارکنوں و شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بناس چو ک پر احتجاج کرنے کے بعد ڈی سی ویسٹ تک احتجاجی ریلی بھی نکالی اور ڈی سی ویسٹ کو وزیر اعلیٰ سندھ کے نام یاداشت نامہ بھی پیش کیا۔

اس موقعہ پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس نے ظلم کیا ہے معصوم رابعہ کا کیس خراب کرنے کے لئے جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کی اور شہریوں کو گولیوں سے چھنی کر دیا جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید جبکہ دیگر زخمی ہوئے پولیس کے خلاف کارروائی ہونے کے بجائے پی ٹی آئی کارکنوں پر دہشتگردی کے مقدمات درج کئے گئے ہیں مظارین نے مطالبہ کیا کہ اگر رابعہ کے اصل ملزمان گرفتار نہ ہوئے اور درج جھوٹی ایف آئی آر خارج نہ ہوئی تو وزیر اعلیٰ ہاؤ س کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔