انتخابات گرمیوں میں کروائیں یا نہیں ،گرمیوں میں الیکشن نہ کروانے کے موقف کی اہم ترین وجہ بھی سامنے آ گئی

 
0
655

لاہور ،اپریل 20(ٹی این ایس): انتخابات گرمیوں میں کروائیں یا نہیں ،گرمیوں میں الیکشن نہ کروانے کے موقف کی اہم ترین وجہ بھی سامنے آ گئی۔ نواز شریف اور مریم نواز فوری الیکشن کے حق میں ہیں جبکہ شہباز شریف کو خدشہ ہے کہ گرمیوں میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ انتخابات پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کا وقت قریب آ چکا ہے ۔اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے کو ہے۔

ملک کے بڑے اداروں اور سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی تیاری شروع کر رکھی ہے۔انتخابات کب انعقاد پذیر ہوں گے یہ ایک اہم سوال بن چکا ہے جس کا جواب تاحال سامنے نہیں آیا۔انتخابات گرمیوں میں کروائیں یا نہیں،مسلم لیگ ن بھی تقسیم ہو گئی۔نواز شریف اور مریم نواز کو اپنے نئے بیانیے پر بہت اعتماد ہے ،انکا ماننا ہے کہ انکا نیا بیانیہ مقبول ہے اور انتخابات میں انکے کام آئے گا اس لیے جتنا جلدی ہو سکے مسلم لیگ ن کو الیکشن کی جانب چلے جانا چاہیے۔دوسری جانب شہباز شریف کا موقف ہے کہ اگرہم وقت پر انتخابات کروائیں تو ووٹر کو شدید گرمی میں الیکشن کا سامن کرنا پڑے گا اور گرمیوں میں ہونے والئ لوڈشیڈنگ بری طرح سے مسلم لیگ ن کے خلاف جائے گی۔