لاہور (ٹی این ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس

 
0
141

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،جامع پلان طلب
چھوٹے کسانوں کا مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کریں۔ قائد محمد نوازشریف کی ہدایت
آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی اور گیس کتنی اورمہنگی ہوگی،عوام کے صبر کو کب تک آزمائیں گے۔قائد محمد نوازشریف
کسانو ں کو سولر پینل دیں،حکومت کا پیسہ اس پر خرچ ہونا چاہیے۔قائد محمد نوازشریف
کاشتکار کو اس کی محنت کا پورا صلہ ملنا چاہیے۔قائد محمد نوازشریف
آڑھتی او رملوں والوں کے استحصال سے کاشتکار کو بچایا جائے۔قائد محمد نوازشریف
کاشتکار کو جدید مشینری فراہم کریں گے،ڈریپ ایریگیشن کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف
ڈرپ ایریگیشن سے پانی کی بچت ہوگی اور لاگت بھی کم لائے گی۔ مریم نوازشریف
کھاد مہنگی بیچنے والے مافیا کو قابو کرنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔ مریم نواز شریف
لاگت میں کمی او رفصل کا صحیح معاوضہ ملنے سے کسان خوشحال ہوگا۔ مریم نوازشریف
ماضی میں خریداری قیمت سے کم پر ملوں کو گندم فراہم کرتی تھی،غریب اور امیر کی سبسڈی ایک جیسی تھی۔ بریفنگ
630 ارب روپے کا گردشی قرضہ حکومت پر چڑھ گیا،اگر اصلاحات نہ کی جاتیں تو 1.1 ٹریلین تک قرضہ پہنچنے کا خدشہ تھا۔ بریفنگ
روزانہ 25 کروڑ صرف قرض کے سود کی مد میں ادا کیا جا رہا تھا،حکومت نے گندم پر جنرل سبسڈی ختم کر دی ہے۔ بریفنگ
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری،وزیر خوراک بلا ل یاسین، وزیر زراعت سیدعاشق، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر، سیکرٹری خوراک، زراعت، فنانس، چیئرمین پی آئی ٹی بی اور دیگر متعلقہ حکام کی شرکت