جمہوری حکومت کے خلاف جے آئی ٹی نے سازش کی، کیپٹن (ر) صفدر

 
0
625

ہم آئین بنانے اور اس کی تشریح کرنے والوں کے ساتھ ہیں اور آئین کے تابیدار ہیں
اسلام آباداپریل 16(ٹی این ایس ) کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کی اس موقع پر کیپٹن (ر) صفدر نے ایک صحافی کے سوال، ایک جج صاحب کے گھر فائرنگ کی گئی مخالفین کے اشارے آپکی طرف ہیں کے جواب میں کہا ہے کہ یہ کسی نے بڑا گھٹیا کام کیا ہے،وہ نہ صرف جج ہیں یہ تمام عدالتیں اور ججز پاکستان کی امانت ہیں،
ہمیں ان سب کی حفاظت کرنا چاہیے،ہم لوگ آئین بناتے ہیں یہ آئین کی تشریح کرتے ہیں، ہم آئین پر فائر نہیں کر سکتے، ہم تو ان لوگوں کے خلاف ہیں جو آئین کو پھاڑ کر پھینک دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 12 اکتوبر کو آئین کی دھجیاں بکھیردی گئیں اور23 نومبر کو بھی آئین کو ایک بار پھر پھاڑ دیا گیا۔ہم آئین بنانے اور اس کی تشریح کرنے والوں کے ساتھ ہیں اور آئین کے تابیدار ہیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر میڈیا سے مزید گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جمہوری حکومت کے خلاف جے آئی ٹی نے سازش کی ،کس نے سازش کروائی یہ آنے والا وقت بتائے گا،جے آئی ٹی کی رپورٹ کہاں اور کیسے بنی سب کو پتہ ہے،

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ سازش کا مقصد یہ تھا کہ 14 اگست سے پہلے نواز شریف کو گھر بھیجا جائے اور عوام کے ووٹ کی تذلیل کی جائے اور اس مقصد کے حصول کے لیے وہ آخری حد تک گئے پر اب یہاں کچھ ثابت نہیں ہو رہا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے مزید گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے وقتوں میں مارشل لاء اور 58 ٹو لگاکر منتخب وزیراعظم کوگھرروانہ کیا جاتا تھا مگر افسوس اس دفعہ جے آئی ٹی لگ کر منتخب وزیر اعظم کو اقتدار سے فارغ کیا گیا ۔