ن لیگ کا انتخابی نشان شیر بھی بحال کر دیا گیا

 
0
14210

اسلام آباد اکتوبر 3( ٹی این ایس )  ن لیگ کے صدر کے انتخاب کا معاملہ پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے سماعت کی، الیکشن کمیشن نے قائم مقام سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو پارٹی صدر کا الیکشن نہ کرانے پر نوٹس جاری کیا تھا، احسن اقبال کی طرف سے ایڈووکیٹ میاں فیصل عرفان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، انھوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ پارٹی نے صدر کے الیکشن کا اعلان کردیا ہے، آج مسلم لیگ ن کے پارٹی صدر کے عہدے کے لیے انٹرا پارٹی انتخاب کرایا جا رہا ہے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ اب تو یہ معاملہ غیر موثر ہوچکا ہے، الیکشن کمیشن نے ن لیگ کا انتخابی نشان بھی بحال کر دیا گیا۔