پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس؛ حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں تلخ جملوں کا تبادلہ اور ہاتھا پائی

 
0
91

اسلام آباد 17 نومبر 2021 (ٹی این ایس): پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات بل کی منظوری کے دوران ووٹوں کی گنتی پراپوزیشن اور حکومتی ارکان میں تلخ کلامی ہو گئی۔اپوزیشن ارکان نے ووٹوں کی گنتی پر اعتراض اٹھایا تو ایوان میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین شور شرابا کرتے رہے۔ اسپیکر نے حکومتی اور اپوزیشن اراکین کو دائیں اور بائیں جانب جانے کا حکم دیا۔

اسپیکر اسٹاف نے ووٹوں کی گنتی شروع کی تو مرتضی جاوید عباسی نے بھی ووٹوں کی گنتی شروع کردی۔ مراد سعید نے مرتضی جاوید عباسی کو گنتی سے روک دیا ۔

مرتضی جاوید عباسی اور مرادسعید میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ مرتضی جاوید عباسی اور عامر لیافت کے درمیان بھی لڑائی ہوئی۔