اسلام آباد (ٹی این ایس) اینٹی وہیکل لفٹنگ یو نٹ پولیس ٹیم کی بڑ ی کارروائی۔کار چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب سابقہ ریکارڈ منظم گروہ کے تین ارکان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے 40لا کھ روپے مالیت کی پا نچ چوری شدہ گاڑیاں برآمد، گرفتار ملزمان نے اسلام آ باد کے مختلف علا قوں میں کا ر چوری کی متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیاہے،شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ڈی آئی جی تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں کار چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ پولیس ٹیم نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے کار چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب سابقہ ریکا رڈ یافتہ منظم گر وہ کے تین ارکان کوگرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے40لا کھ روپے مالیت کی پانچ مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلی گئی، گرفتارملزمان کی شنا خت نعمان رشید، محمد عرفان اور فخر عالم کے ناموں سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے اسلام آ باد کے مختلف علا قوں میں کا ر چوری کی متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے













