ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکومت کے خلاف ٹارگٹڈ ایجنڈا ہے،فردوس عاشق اعوان

 
0
256

اسلام آباد جنوری 24 (ٹی این ایس): ٹرانسپرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ کو حکومت کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ ایک متنازع رپورٹ ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسی کسی رپورٹ کو نہیں مانتے۔سیاسی طور پر جن لوگوں کو عوام نے مسترد کیا ہے، اب وہ لوگ ملک سے باہر بیٹھ کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
یہ سب وہ لوگ ہیں جو کرپشن کنگز ہیں لیکن ان کو گرین چٹ دی گئی۔پاکستان میں کرپشن کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت کو ایسی کسی رپورٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہمیں علم ہے کہ یہ سب ہمارے خلاف پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزٹرانسپرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں پاکستان میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے بار ے میں بتایا گیا تھا کہ اس حکومت کی کرپشن گزشتہ حکومت سے زیادہ ہے۔
اس رپورٹ کے بعد اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ شہباز شریف کی جانب سے “چور مچائے شور” کا نعرہ بھی لگایا گیا ہے۔اسی موضوع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی جانب سے اس رپورٹ کو متنازع قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ ایک پروپیگینڈا ہے جو کہ حکومت کے خلاف کیا جا رہا ہے لیکن ہم اس سے کسی صورت پریشان نہیں ہیں۔
عوام کو اعتماد دلواتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام کو گھبرانا نہیں چاہیئے، انہیں پتہ ہونا چاہیئے کہ یہ ان لوگوں کی سازش ہے جن کو ہم نے کرپشن کے الزام میں سیاست سے مستر د کیا ہے۔اب وہ بیرون ملک بیٹھ کر ہمارے خلاف ایجنڈا کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ عمران خان کی معاون خصوصی کی جانب سے اس رپورٹ کو متنازع قرار دیا گیا ہے۔