راولپنڈی: ڈھوک کھبہ میں  نالے میں ڈوبنے والے بچوں کا سراغ نہ لگائے جانے کے خلاف  اہل علاقہ کا   غمزدہ والدین کے ہمراہ کمیٹی چوک میں احتجاجی مظاہرہ

 
0
450

راولپنڈی، جون 30 (ٹی این ایس): گزشتہ کئی دنوں سے بارشوں کے سبب  پانی میں بہہ جانے والے 3 بچوں کی تلاش میں پیش رفت نہ  ہوسکی جس پر  اہل علاقہ نے  بچوں کے والدین کے ساتھ  کمیٹی چوک میں  احتجاج مظاہرہ کیا۔یہ بچے ڈهوک کهبہ نالے میں ڈوب گئے ۔ مظاہرین نے کہا کہ ڈوبنے والے بچے زندہ ہیں یا مردہ کچھ معلوم نہیں ہے اعلیٰ حکام اسکا  نوٹس لیں۔