راولپنڈی 17 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ، رقص و سرود کی محفل سجانے ،شراب نوشی اور ساونڈ سسٹم ایکٙٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج، دولہا سمیت 8 مرد و زن گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے رات گئے پیال کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں رقص و سرود کی محفل پر چھاپہ مارا، ملزمان کے خلاف ہوائی فائرنگ، میرج ایکٹ، ساونڈ سسٹم ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج، پولیس نے رقص و سرود پر نچھاور کی گئی رقم ایک لاکھ روپے، شراب کی بوتل ، خول کارتوس اور ساونڈ سسٹم کو قبضہ میں لے لیا، گرفتار ملزمان میں بابر شھزاد (دولہا)، احسن محفوظ، اظہر حسین، محمد یوسف، میسر حسین، عارفہ جہانگیر، ثمینہ بی بی اور عروج فاطمہ شامل ہیں، ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ایچ او روات یاسر مطلوب کیانی کی سربراہی میں نصیر الرحمن ایس آئی اور پولیس ٹیم نے کی، کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، قانون شکنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ایس پی صدرضیاء الدین احمد، سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی صدر اور روات پولیس کو شاباش