اسلام آباد کا سکیورٹی حصار انتہائی سخت کر دیا گیا

 
0
692

اسلام آباد 21 مارچ 2022 (ٹی این ایس): حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں کا معاملہ، اسلام آباد کا سکیورٹی حصار انتہائی سخت کر دیا گیا۔ تحریک عدم اعتماد اور حکومت و اپوزیشن کے جلسوں کے باعث اسلام آباد کا سکیورٹی حصار انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں 2500 رینجرز، 2000 ایف سی اور 8 ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل سپریم کورٹ پہچتے ہی گیٹ سے واپس چلے گئے

تمام سکیورٹی اہلکاروں کو 2 اپریل تک وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں تعینات کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایف سی ہیڈ کوارٹرز نے اسلام آباد انتظامیہ کو مزید نفری دینے سے انکار کر دیا ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ کو مراسلے کے ذریعے آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

حکام ایف سی ہیڈکوارٹر کا کہنا ہے کہ پہلے ہی ایک ہزار اضافی اہلکار اسلام آباد بھجوا چکے ہیں، 2 ہزار کی مزید نفری نہیں دے سکتے۔

ایف سی حکام کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 30 مارچ کو بلدیاتی انتخابات بھی ہیں، اگر اضافی اہلکار اس تاریخ سے قبل واپس ہو سکتے ہیں تو پھر دیکھا جا سکتا ہے۔