موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کرکے حیران کر دیا

 
0
186

اسلام آباد 15 جولائی 2021 (ٹی این ایس): فاقی دارالحکومت میں موٹروے پولیس نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں موٹر وے پولیس نے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے مالک کے حوالے کردیے، موٹروے پولیس نے رقم حفاظتی تحویل میں لی تھی۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ابراہیم نامی شہری اسلام آباد سے پشاور کی جانب سے موٹروے پر سفر کررہے تھے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تھی، ڈرائیور نے حادثے کے دوران رقم ملنے کی اطلاع دی تھی۔

موٹروے پولیس نے رقم حفاظتی تحویل میں لی تھی، رقم کی واپسی پر شہری نے موٹروے پولیس کے کردار کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: لاہور: ٹریفک وارڈن نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں ٹریفک وارڈن زبیر نے قادری چوک سے ملنے والا دس لاکھ روپے کا تھیلا مالک کو پہنچا دیا تھا۔

پیسوں کے مالک سردار محمد خان نامی شہری نے بتایا تھا کہ موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے دس لاکھ روپے گر گئے تھے، پیسوں کو ڈھونڈتے ہوئے وارڈن کے پاس گیا تو انہوں نے رقم لوٹا دی۔

وارڈن کے مطابق شہری سردار محمد کو پیسے ملتے ہی اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے اور دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ وارڈنز بلا شبہ ایماندار فورس ہے۔