پاکستان اور ازبکستان ایک ہی راستے پر گامزن ہیں۔وزیراعظم عمران خان

 
0
159

اسلام آباد 15 جولائی 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان ایک ہی راستے پر گامزن ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ آپ نیا ازبکستان بنانا چاہتے ہیں اور ہم نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم: مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر کے متعلق مشترکہ فلم بنانے کا اعلان

پنے دورہ ازبکستان میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ازبکستان آمد پر شانداراستقبال کیا گیا جس کے لیے شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ازبکستان کے ساتھ تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ ازبکستان کا یہ میرا پہلا دورہ ہے لیکن آخری ہر گز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثمر قند اور بخارا کی تاریخ سے مجھ سمیت ہر پاکستانی بجوبی واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت ،ثقافت اور سیاسی شعبوں میں مذاکرات ہوئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ازبکستان اور پاکستان معاشی ترقی کے ایک ہی سفر پر چل ر ہے ہیں اور دونوں ممالک کو غربت جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان نے مل کر اپنے عوام کو غربت کی دلدل سے نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

آرمی چیف سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم کی ملاقات

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ازبکستان کے ساتھ مضبوط تجارتی شراکت داری چاہتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستانی تاجروں کا ایک بڑا وفد میرے ساتھ تاشقند آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری و تجارت کے وسیع مواقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 22 کروڑ عوام کا بڑا ملک ہے جس کی خطے میں جغرافیائی اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ازبکستان کے ساتھ فضائی و زمینی روابط کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ازبکستان کے ساتھ ہوائی سفر کو بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس مقصد کے لیے پروازوں میں اضافہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ازبکستان کے جدید زرعی آلات اور صحت کے شعبے میں تجربات سے استفادہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ازبک قیادت سے افغانستان میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیا ل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام ہمارے بھائی ہیں اور بطور ہمسایہ ہم ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
افغانستان کو خانہ جنگی سے بچانے کے لیے بھر پور سفارتی کوششیں کررہے ہیں۔