زلفی بخاری کی وفاقی کابینہ میں واپسی کی خبر پر اھم اعلان

 
0
342

اسلام آباد 15 جولائی 2021 (ٹی این ایس): حکومتی ذرائع نے زلفی بخاری کی وفاقی کابینہ میں واپسی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ زلفی بخاری کی کابینہ میں واپسی کی خبریں بے بنیاد ہیں، وفاقی کابینہ میں زلفی بخاری کی دوبارہ شمولیت ممکن نہیں۔

خیال رہے عیدکےبعدوفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے ، ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں مزید وزراکو شامل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ ق لیگ، ایم کیو ایم ودیگراتحادیوں کو وعدے کے مطابق وزارتیں دی جاسکتی ہیں جبکہ زلفی بخاری کو بھی دوبارہ کابینہ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے کی تحقیقات میں نام سامنے آنے پر وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی، چیئرمین نیشنل ٹورازم بورڈ اور پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن زلفی بخاری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

زلفی بخاری نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔ اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ ’رنگ روڈ منصوبے کی تحقیقات میں نام آنے اور الزام عائد ہونے پرعہدہ چھوڑ دیا ہے‘۔