پاکستانی ٹیموں نے ہواوے آئی سی ٹی مقابلے2021-2022 جیت لئے

 
0
130

اسلام آباد 29 جون 2022 (ٹی این ایس): پاکستان کی ٹیموں نے ہو اوے آئی سی ٹی 2021-2022گلو بل مقابلے جیت لئے ۔ قومی اور علاقائی مقابلوں میں جگہ بنانے کے بعد 43 ممالک کی 130 ٹیمیں عالمی فائنل میں مدمقابل ہوئیں جو اس سال اب تک کا سب سے بڑ ی نمبرنگ ہے۔اس سال خواتین کے مقابلے بھی دیکھائے گئے جو بہترین ٹیلنٹ کو ابھارنے کیلئے ڈیزائن کئے گئے تھے۔ صدر ہو اوے انٹرپرائز گلوبل پارٹنر ڈویلپمنٹ اینڈ سیلز ژا ہائی جون نے تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آئی سی ٹی معاشرے میں انتہائی نا گزیر ہو گیا ہے ،ہنر کے فروغ کیلئے ہو اوے نے متعدد اہم اقدامات کئے ہیں ، ہو اوے آئی سی ٹی مقابلوں کوماحولیاتی نظام کے تحت ڈیزائن کیا گیا ہے جس کو دنیا بھر کے طلباء ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کر نے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں ۔اس موقع پر سی ای او ہواوے پا کستان مارک مینگ نے کہا کہ مسلسل وبائی امراض کے باوجود ہو اوے آئی سی ٹی کے مقابلو ں نے دنیا کو اپنی طرف متوجہ کیا ۔ پاکستانی طلبا اور اساتذہ نے جو کامیابیاں حاصل کیں وہ آئی سی ٹی ٹیلنٹ،ٹیکنالوجی کے موافقت کے حوالے سے حکومت پاکستان کے عظیم وژن اور عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ پاکستان کی ٹیم ون کے سرپرست ڈاکٹر فہیم نے اس موقع پر کہا کہ آئی سی ٹی مقابلے جیتنا پاکستان کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں، ہم اس سفر کے دوران مسلسل تعاون کیلئے ہواوے کے شکر گزار ہیں جس کی وجہ سے کامیابی حاصل ہوئی ۔ہو اوے کا بنیادی مقصد سائنسی ، تکنیکی ، صنعتی ، پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ 2021-2022 ریجنل فائنل کے فاتح مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور یو ای ٹی لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستان کی ٹیم اے تیش کمار، اقرا فاطمہ، بھاگ چند میگھوار کے ساتھ انکے انسٹرکٹر ڈاکٹر فہیم کھوہور تھے ۔ٹیم ٹو میں حا فظ رضوان، عدنان علی اور مختار میمن نے اپنے انسٹرکٹر کے ہمراہ حصہ لیا۔ انوویشن مقابلے میں اس سال پاکستان سے مزید دو ٹیمیں نامزد کی گئیں جن میں نسٹ کے طلباپر مشتمل ٹیم ‘ہوم وزم’ نے نمائندگی کی جن میں عثمان احسن شیخ، محمد عبداللہ احسن شیخ، اقصی عامر اور ان کے انسٹرکٹر میری سید شامل تھے ،LUMS کی دوسری ٹیم بولتے ہاروف میں عمر فاروق، تابش رفیق، عریج احمد اور ان کے انسٹرکٹر محمد سعید شامل تھے ۔ کیٹیگری ون میں پاکستان ٹیم ون نے پہلا انعام حاصل کیا جبکہ پاکستان ٹیم ٹو نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ انوویشن مقابلے میں ٹیم بولتے ہاروف نے دوسرا انعام جیتا جبکہ ٹیم ہوم وزم کو تیسرا انعام دیا گیا،انعامات تقسیم کر نے کی تقریب کے دوران ہو اوے کے ڈیجیٹل انکلوژن انیشیٹو کے حصے کے طور پر ایک ٹیچ فار آل ڈیجیٹل شمولیت ایوارڈ بھی پیش کیا گیا۔