وفاقی وزیراوورسیز پاکستانیزو ایچ آر ڈی ساجد حسین طوری کا بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقے ہنہ اوڑک کا دورہ

 
0
110

پاکستان ورکرز فیڈریشن کے زیراہتمام آئی ایل اوکے تعاون سے کیش فار ورک پراجیکٹ کا آغاز کیا۔
اسلام آباد( )وفاقی وزیراوورسیز پاکستانیزو ایچ آر ڈی ساجد حسین طوری نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقے ہنہ اوڑک کا دورہ کیا اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے زیراہتمام آئی ایل اوکے تعاون سے کیش فار ورک پراجیکٹ کا آغاز کیا اس موقع پر صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت نواب زادہ میر گہرام بگٹی،آئی ایل او کے آفس انچارج منظور حسین،پاکستان ورکرزفیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین،پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے صدر حاجی عبدلکریم،جنرل سیکرٹری پیر محمدکاکڑ،صوبائی سیکرٹری محنت طارق قمر،سیکرٹری WWBسراج الدین ودیگر لیبر فیڈریشنزکے نمائندگان، مائن ورکرز فیڈریشن،چیمبر آف کامرس کوئٹہ کے نمائندہ گان و علاقائی عمائدین موجو دتھے، وفاقی وزیر ساجد حسین طوری ودیگر اعلیٰ حکام سیلاب زدگان سے ملے اور سیلاب سے تباہ شدہ گھروں،باغات اور سکولوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیرساجد حسین طوری، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یاسین ودیگر نے کہا کہ کیش فار ورک پراجیکٹ کا آغاز بلوچستان سے کر رہے ہیں جس کو پورے ملک میں پھیلایا جائیگا، انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھ کر دلی دکھ و افسوس ہو رہا ہے، سیلاب سے 36 لاکھ سے زائد پاکستانی لیبرز و ورکرز بے روزگار ہوئے ہیں، یومیہ اجرت اور صنعتی زرعی مائنز بھٹہ خشت مزدور سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، انھوں نے کہا کہ وزارت انسانی وسائل،پاکستان ورکرزفیڈریشن اور آئی ایل اونے مل کر کیش فار ورک کا آغاز کیا ہے، کیش فار ورک کے تحت مزدور اپنے گھروں، باغات اور جائے کار بحالی پر کام کرینگے جسکی ان کو یومیہ اجرت دی جائے گی، مزدوروں کو بے روزگاری سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے،اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہم آئی ایل اواور پاکستان ورکرزفیڈریشن کے نہایت مشکورہیں جو مزدوروں کو بروقت روزگار فراہم کرنے میں مدد فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں،اس موقع پر انھوں نے آئی ایل او سمیت بین الاقوامی محکموں کو اپنی وزارت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔