بلڈنگ کنٹرول ساوتھ کا ریکارڈ،ایک سال میں 78 کروڑ کا ریونیو، ممبر پلاننگ کا ڈائریکٹر کو تعریفی خط

 
0
71

ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول (ساوتھ)کو جنم ہوئے ایک سال بیت گیا ، ایک سال کے سفر میں سی ڈی اے کو 78کروڑ کا ریکارڈ ریونیو ،سالگرہ کے موقع پر سابق ممبر پلانگ نوید الٰہی کا ڈائریکٹر سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ساوتھ شفیع مروت کو تعریفی خط لکھا ۔جس میں ان کی صلاحیتوں اور خدمات کو سراہا گیا۔ تعریفی خط میں تذکرہ کیا ہے کہ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول(ساوتھ)شفیع مروت ڈائریکٹس کے بانی ہیں جنہوں نے اپنی کوششوں سے نہ صرف ڈائریکٹوریٹس کو قائم کیا بلکہ اربوں روپے کا ریونیو بھی حاصل کیا۔ ریونیو کے ساتھ ساتھ بلڈنگ قوانین پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا اور ان کے ادور میں بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف تادیبی کارروائیاں قابل ذکر ہیں ۔