دبئی ایکسپو 2020 میں کشمیر پریمیئر لیگ کے شوکیس کا دوسرا دن بھی حیران کن رہا

 
0
387

پروگرام میں جنوبی افریقہ کے مایہ ناز کھلاڑی ہرشل گبز کی شرکت

دبئی 26 مارچ 2022 (ٹی این ایس): دبئی ایکسپو 2020 میں کشمیر پریمیئر لیگ کے شوکیس کا دوسرا دن بھی حیران کن رہا ، پاکستان پویلین میں کشمیر گیلری کا دورہ کرنے والے لوگوں نے کشمیر پر یمئیر لیگ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔سی ای او کے پی ایل چو ہدری شہزاد اختر نے کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کے حوالے سے بتاتے ہو ئے کہا کہ مزید دو فرنچائزز کے اضافے سے کے پی ایل کومزید عروج ملے گا ،کر کٹ کے چا ہنے والو ں میں سنسنی خیزی بڑ ھے گی ۔نئی فرنچائزز آزادجموں وکشمیر کے با صلا حیت کھلاڑیو ں کو بھی آگے آنے کا موقع دیں گی اس کے ساتھ ساتھ ریاست کی معاشی سر گر میوں ،سماجی ہم آہنگی،کھیلوں کی ثقافت کیساتھ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔اس مو قع پر سی اواو کے پی ایل تیمور علی خان کے زیر اہتمام “KT20 -A فیڈر لیگ by KPL کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا۔اس سیشن کے مہمان خصوصی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی ہرشل گبز،سیکرٹری برائے کھیل و سیاحت آزاد جموں و کشمیرمنصور قادر ڈار،صدر کے پی ایل عارف ملک، چیئرمین کے پی ایل ارشد خٹک تھے ۔ سی ای اوکے پی ایل چوہدری شہزاد اختر نے کے پی ایل کے مو ضو ع پر شرکاء سے نتیجہ خیز گفتگو کر تے ہو ئے کے پی ایل اورKT20 کے اقدامات کو سراہا۔انہو ں نے کہا کہ ڈومیسٹک لیگ کی اشد ضروت ہے اس سے KT20 کا مستقبل بہترین ، آزادجمو ں وکشمیر کے مقامی کھلاڑیوں کیلئے مواقعوں میں اضافہ ہو گا ،سیشن میں شامل لو گو ں نے KT20 لیگ کا حصہ بننے کے بارے میں سوالا ت کئے ۔مہمان خصوصی ہرشل گبز کے ساتھ پروگرام “کھیلو آزادی سے” میں شرکت کیلئے شائقین بہت پرجوش تھے۔ پروگرام کی میزبان ثریا خان نے ہرشل گبزسے ان کی زندگی، کیریئر کے مختلف پہلوؤں اور کے پی ایل سیزن 1 میں اہم کردار ادا کرنے کے بارے میں سوالات کئے ۔لوگوں نے ہرشل گبز کیساتھ بھی براہ راست بات چیت کی ۔ہرشل گبز نے شرکاء کو اپنے دستخط شدہ بیٹ اور گیند تحفے میں دیئے ۔ کشمیر گیلری کے وزٹرز نے کشمیر پریمیئر لیگ کی انتظامیہ اور آزاد جموں و کشمیر حکومت کے اعلی شخصیات کے ساتھ بھی گفتگو کی ۔کشمیری تارکین وطن KT20 اور کے پی ایل کے بارے میں مزید جاننے کیلئے بے حد خواہش مند تھے۔پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے معزز مہمانوں اور کھیلوں کے لیجنڈز نے ایونٹس کو خصوصی اہمیت دی ۔کشمیر گیلری کے مہمانوں نے KT20 اور کے پی ایل کیلئے اپنی محبت اور جذبات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لیگز نہ صرف بھرپور تفریح فراہم کرے گی بلکہ کشمیر کی شان و شوکت کیساتھ ساتھ کشمیر کی پرامن اور ہم آہنگی والی تصویر کو بھی بہتر بنائیں گی۔ میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد کی موجودگی نے پاکستان پویلین میں کشمیر گیلری کے کے پی ایل سیکشن میں منعقد ہونے والی تقریبات کی اہمیت کو بڑھا دیا۔ انہوں نے پریمیئر لیگ کے ساتھ میگنیفسنٹ کشمیر کے پرامن لوگوں کی طرف سے عالمی سطح پرپیغام بھیجنے کیلئے پنڈال سے برائے راست رپورٹ کیا۔