ہربیرونی اوراندرونی سازشوں کاعمران خان کے ساتھ مل کرمقابلہ کریں گے، وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید، ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری اوروفاقی وزرا ءکا پریڈگرائونڈ جلسہ سے خطاب

 
0
367

اسلام آباد 27 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید، ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری اوروفاقی وزیرڈاکٹرفہمیدہ مرزانے کہا ہے کہ ملکی خودمختاری ، خوداری اورقومی غیرت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے اور ہربیرونی اوراندرونی سازشوں کاعمران خان کے ساتھ مل کرمقابلہ کریں گے، پاکستان کا وزیراعظم مسلمانوں کا رہبر بن چکا ہے،

حکومت کے ساتھ ہمارا اتحاد اصولوں پرہے، پارلیمان اورجمہوریت کومضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ اتوار کویہاں پریڈ گرائونڈمیں بہت بڑے عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید نے کہاکہ اسلاموفوبیا کے خلاف پوری دنیا میں عمران خان نے آواز بلند کی،وزیراعظم نے امریکا کوابسلوٹلی ناٹ کہا، انہوں نے یورپی یونین کوواضح طورپرکہا کہ دوہرامعیارترک کرنا ہوگا۔مرادسعید نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے بیرونی اوراندرونی سازشوں کو ناکام بنایا اور کرپٹ افراد کوبے روزگار کیا۔

مراد سعید نے کہاکہ دنیا میں قومی غیرت، خودمختاری کی آواز بلند کرنے کی ایک قیمت ہوتی ہے، ہم یہ قیمت اداکرنے کیلئے تیارہیں ، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں، ہم ان کے ساتھ لڑیں گے۔

انہوں نے جلسہ عام میں لاکھوں کی تعداد میں موجود کارکنوں سے حلف بھی لیا اورکہاکہ آو ہم سب یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے، ہم ملکی خودمختاری ، خوداری اورقومی غیرت پرسجھوتہ نہیں کریں گے اور ہربیرونی اوراندرونی سازشوں کاعمران خان کے ساتھ مل کرمقابلہ کریں گے۔

مرادسعید نے کہاکہ ہم سب کو اس عہد کی پاسداری کرنی ہے ، سب عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرپٹ ٹولہ کی بے شرمی دیکھیں کہ زرداری کابیٹا پرچی لیکر آیا ہے کہ مجھے وزیراعظم بنائو۔ میڈیا قوم کودکھائے کہ مقصود چپڑاسی کے اکائونٹ میں اربوں روپے کہاں سے آئے،ٹی ٹیز کےذریعہ منی لانڈرنگ کیسی کی گئی۔ مرادسعید نے کہاکہ فضل الرحمان بارہواں کھلاڑی ہے،وہ علی امین گنڈاپورسے اپنی تحصیل بھی ہارگیا ہے اب وہ وزیراعظم بننا چاہتا ہے۔

مرادسعید نے کہاکہ عمران خان کے خلاف سازشیں شرو ع ہوئی ہے، پختون اورپوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج عمران خان نے پاکستان اوراسلام کا مقدمہ لڑا۔ انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان کہتا ہے کہ ملکی خودمختاری کیلئے یہاں سے نہیں جانا تو آپ نے یہاں بیٹھنا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کل بھی ہمارا وزیراعظم تھا، ، آج بھی ہمارا ہے اورکل بھی وہ وزیراعظم ہوں گے۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر اورڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاکہ آج پورے پاکستان سے جس جذبہ اورجنون کے ساتھ لوگ یہاں جمع ہورہے ہیں وہ قابل تعریف ہے، میں سب کے اس جذبہ حب الوطنی کوسلام کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کا وزیراعظم مسلمانوں کا رہبر بن چکا ہے، وزیراعظم عمران خان نے جس طرح حرمت رسول ﷺ کیلئے اواز بلند کی اور جس طرح اسلاموفوبیا کامقدمہ لڑا وہ قابل فخرہے، وزیراعظم نہ جھکتے ہیں اورنہ بکتے ہیں ، وہ غلامی کی زنجیریں توڑرہاہے، وزیراعظم پاکستانیوں کی دل کی آواز بن چکاہے، وہ برابری اوربھائی چارہ کی بنیاد پر بین الاقوامی برادری سے تعلقات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آج امت مسلمہ کالیڈرپاکستان کوآزاد اور خودمختار خارجہ واقتصادی پالیسی کی طرف لے جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ آج کا دن تاریخی ہے، وزیراعظم وہ اعلان کریں گے جوقوم کی دل کی آواز ہوگی۔وفاقی وزیرڈاکٹر فہمیدہ مرزانے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ پی ٹی آئی کی قیادت کوکامیاب جلسہ پرمبارکباد دیتی ہیں ، اسلام آباد کی ساری سڑکیں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی وجہ سے بھری ہے، ریلیاں آرہی ہے۔

انہوں نے کہاہ وہ جی ڈی اے کی نمائندگی کرتی ہوئی یہاں آئی ہیں ، جی ڈی اے نے سب سے پہلے اصولی فیصلہ کیاہے کہ ہمیں حکومت کے ساتھ رہنا چاہئیے ۔ اصول پرکھڑا ہونا مشکل راستہ ہے ، لیکن جب ہم پی پی پی میں تھے اس وقت بھی ہم اصولوں کی خاطرکھڑے رہے جب دیکھا کہ سندھ کے عوام کوانصاف نہیں مل رہا ہم نے پی پی پی کوچھوڑا ۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمان کو مضبوط کرنا اور لوٹاکریسی کا خاتمہ ہونا چاہئیے ، میں نے بی بی اورمیاں صاحب کی حکومتوں کو لوٹا کریسی سے ختم ہوتی ہوئی دیکھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پی پی پی اورمسلم لیگ نے اپنی مدت پوری کی ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ آج نظام کو ڈی ریل کیا جارہاہے ، اگر ایسا کیاگیا توآنیوالی کوئی حکومت مدت پورانہیں کرسکی گی، میں پارلیمانی جمہوریت کیلئے نقصان دیکھ رہی ہوں ، الیکشن کمیشن اورعدلیہ سے کہتی ہوں کہ وہ لوٹاکریسی کے خاتمہ کیلئے اپناکردار اداکرے۔

انہوں نے کہاکہ انارکی کافائدہ پاکستان کے دشمنوں کوہوگا، ہم پاکستان کیلئے کھڑے ہیں، حقوق سندھ کوہم بھرپورسپورٹ کریں گے ،سندھ میں 14 سال سے ایک پارٹی کی حکمرانی ہے، سندھ کے لوگ غلامی کی زنجیروں میں جھکڑے ہے ، میڈیا سے اپیل ہے کہ سندھ کو نظرانداز نہ کرے۔سندھ کی حکومت سیلیکٹڈ ہے، وہاں عوام کے ساتھ جوسلوک ہورہاہے وہ سب کے سامنے ہے ، بے روزگاری کی شرح زیادہ ہے اورتعلیمی نظام کوتباہ کیاگیا، اگرپنجاب میں صحت کارڈ صوبائی حکومت دے سکتی ہے توسندھ کے عوام کو کیوں نہیں مل سکتا، سندھ حکومت سے کہتی ہوں کہ وہ صحت کارڈ دیں جوعوام کابنیادی حق ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جتنے ادارے ہیں وہ سندھ کونظرانداز کررہے ہیں باربار وہاں سیلیکٹڈ حکومت لائی جاتی ہے، عوام انصاف کیلئے کہاں جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ 14 سال سے سندھ ،شہیدبی بی اور بی بی کے ورکروں کوانصاف نہیں دے سکے تو وہ باقی صوبوں کوکیاانصاف دیں گے

، سند ھمیں سولین ڈکٹیٹرشپ ہے، ان کے خلاف آواز اٹھانا مشکل ہے لیکن میں آواز بلندکرتی رہوں گی ۔ ہمارا اتحاد اصولوں پرہے، میں پارلیمان اورجمہوریت کومضبوط دیکھنا چاہتی ہوں۔