وزیر اعظم عمران خان کا دارالحکومت کی تاریخ کےسب سے بڑے اجتماع میں شریک ہر فرد خصوصا ً خواتین اور منتظمین جلسہ سے اظہار تشکر

 
0
113

اسلام آباد 28 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے دارالحکومت کی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع میں شرکت کرنے والے ہر فرد خصوصاً خواتین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اتوار کو پریڈ گرائونڈ اسلام آباد میں امر بالمعروف کے تاریخی جلسے کے حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں آج ملک بھرسے جلسے میں شریک ہونے والے ہر فردخصوصاًاپنی خواتین کاشکریہ اداکرتاہوں جنہوں نے اپنی شرکت سے اسے دارالحکومت کی تاریخ کاسب سے بڑااجتماع بنایا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں ان سب کامشکورہوں جوسڑکوں پرپھنسے رہنے کی وجہ سے جلسہ گاہ تک پہنچنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ میں جلسے کے تمام منتظمین کا بھی شکرگزارہوں۔