لڑکی، لڑکے کو ہراساں کرنے کے کیس میں سنسنی خیز انکشافات متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کر کے ملزمان لاکھوں روپے بٹورتے رہے

 
0
252

اسلام آباد 09 جولائی 2021 (ٹی این ایس): لڑکی، لڑکے کو ہراساں کرنے کے کیس میں سنسنی خیز انکشافات متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کر کے ملزمان لاکھوں روپے بٹورتے رہےاور گینگ کے بڑے کارندے متاثرہ لڑکی سے الگ الگ بھتہ وصول کرتے رہے، وزیراعظم کا نوٹس، پولیس کا ایک ماہ میں کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ مفرور ملزمان کے نام پاسپورٹ واچ لسٹ پر ڈالنے کا فیصلہ ملزمان کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ، پولیس کا ایف آئی اے کو مراسلہ جاری
ملزمان کے نام پاسپورٹ واچ لسٹ میں شامل کیے جائیں، پولیس اور ادھر ڈسٹرک اینڈ سیشن جج اسلام آباد کے حکم پر علاقہ جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے مارگلہ پولیس کو ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا اور پولیس کو ہدائیت کی گئی ہے کے چار دن میں ہی ملزمان کی تفتیش مکمل کی جائے کرائیم فائیٹر ڈی ایس پی صدر اسلام آباد سید سجاد حیدر علی بخاری صاحب کی نگرانی میں علاقہ مچسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا اور ابھی کی اطلاع کے مطابق ایس پی صدر فاروق امجد بٹر کی نگرانی میں اور کرائم فائیٹر ڈی ایس پی گولڑہ جناب سید سجاد حیدر علی بخاری کی نگرانی میں ایس ایچ او گولڑہ سید عاصم غفار معہ گولڑہ پولیس نے جوڑا تشدد کیس کا پانچواں ملزم بلال مروت بھی گرفتار کر لیاہے