راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن (ریپجا) کے زیراہتمام جاری اسپورٹس گالہ کے لڈو مقابلوں کے تقسیم انعامات کی تقریب نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی

 
0
202

اسلام آباد 09 جولائی 2021 (ٹی این ایس): راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن (ریپجا) کے زیراہتمام جاری اسپورٹس گالہ کے لڈو مقابلوں کے تقسیم انعامات کی تقریب نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی گلبرگ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک نوید تھے جبکہ نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم اور سیکرٹری انور رضا بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ملک نوید کا کہنا تھا کہ ایک۔کامیاب ایونٹ کروانے پر ریپجا کے صدر سہیل ملک، چیئرمین اسپورٹس کمیٹی قیصر عباسی اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ سہیل ملک اسپانسرز ڈھونڈنے میں ماہر ہیں۔ مستقبل میں بھی ریپجا کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے سہیل ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بیڈ منٹن کا ایونٹ بھی۔منعقد کروائیں اور قائد صحافت افضل بٹ کو خصوصی طور پر اس ایونٹ میں کھیلنے کا موقع فراہم کریں۔ ہم اس ایونٹ کے حوالے سے بھی اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔ نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریپجا کے صدر سہیل ملک کی قیادت میں چیئرمین اسپورٹس کمیٹی قیصر عباسی اور انکی ٹیم نے کامیاب ایونٹ کروا کر اپنے ممبران کے دل جیت لئے ہیں جس پر وہ بلاشبہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ نیشنل پریس کلب اپنے اراکین کی فلاح وبہبود اور تفریح کیلئے ہمیشہ کوششوں میں آگے رہا ہے۔ انہو. نے مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

این پی سی کے سیکرٹری انور رضا کا اپنے خطاب میں کہنا تھا تھا کہ کھیل جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے نہایت اہم اور ضروری ہیں۔ صحافی برادری اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں مصروفیت کی وجہ سے ان صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے وقت نہیں نکال پاتی۔ سہیل ملک اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے اس قدر مصروف شیڈول کے باوجود اپنے اراکین کیلئے صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا ۔ صدر ریپجا سہیل ملک نے صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم اور سیکرٹری انور رضا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکے بھرپور تعاون اور راہنمائی کی وجہ سے اس قدر کامیاب ایونٹ کا انعقاد ممکن ہوا ہے۔ مستقبل میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھیں گے۔ صدر رپجا سہیل ملک نے بہترین ایونٹ کے انعقاد کیلئے بھرپور محنت اور انتظامات کرنے پر چیئرمین اسپورٹس کمیٹی قیصر عباسی، عرفان حیدر، فتح علی، زبیر عباسی، شاہد راجو،سید مہدی، سہیل شہزاد چیتا، سعد عباسی، شیخ عارف، ساجو خان، عمران جعفری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، چیئرمین اسپورٹس کمیٹی قیصر عباسی نے ایو ٹ میں حصہ لینے اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔ خیال رہے کہ اسلام آباد سے لڈو مقابلوں کے فاتح سینئر فوٹو جرنلسٹ شاہد قریشی عرف راجو بھائی رہے جنہیں پہلا انعام 25000 روپے نقد اور شیلڈ دی گئی جبکہ سعد عباسی نے دوسرا انعام 15000 روپے اور شیلڈ حاصل کی۔ چوہدری جہانگیر لڈو مقابلوں میں تیسرے نمبر پر رہے جس پر انہیں 10000 روپے نقد اور شیلڈ سے نوازا گیا۔ راولپنڈی کے مقابلوں میں وسیم نذیر نے پہلا فیصل خان نے دوسرا جبکہ ہیرا لعل نے تیسرا انعام حاصل کیا جس پر انہیں بالترتیب 25000، 15000، اور10000 روپے نقد انعام اور شیلڈز پیش کی گئیں، ریپجا کی طرف سے بیسٹ فوٹو گرافر کا خصوصی انعام مظہر علی خان کو دیا گیا،۔ اختتامی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر مہمان خصوصی نوید ملک،صدر این پی سی شکیل انجم ، سیکریٹری انور رضا،صدر رپجا سہیل ملک،چیئرمین اسپورٹس گالا قیصر عباسی،سابق صدر این پی سی طارق چوہدری اور پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں کے علاوہ سنیئر فوٹو جرنلسٹ مزمل پاشا، بی کے بنگش، تنویر شہزاد،مظہر علی خان،آغا مہروز، جہانگیر چوہدری، امجد حسین چوہدری، ایم جاوید، لطیف عادل،سہیل شہزاد،شخ عارف اظہر علی خان، وہاب چغتائی، خٹک، ذوالفقار علی خان،وسیم نذیر،رئیس خان، انجم نوید،سید مہدی،شاہد قریشی،عرفان حیدر،فیصل خان،عمران جعفری،منیر خان،علی اکبر،سردار ہیرا،عمران قدیر،سجاد حسین،فتح علی،رمضان مغل،عمر فاروق کھوکھر،ڈاکٹرمشتاق،عسکری بلتی،جمال شاہ،خورشید احمد،اقبال مسعود،عدنان بخاری، عمر ان معل،سجاد حسن جاوید اے ملک، چحچا مظرکے علاوہ جڑواں شہروں کے فوٹو جرنلسٹس اور سینِئر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہیں ریپجا کی جانب سے خصوصی گفٹ دیئے گئے۔