کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے) شعبہ سینی ٹیشن ،سٹی سیوریج اور دیگر شعبوں کی ٹیموں نے وفاقی دارالحکومت اہم شاہراہوں، سڑکوں ،گلیوں اوردیگر مقامات سے بارش اور طوفان کے باعث گرنے والے درختوں کے کچرے، سیوریج اور نالوں کے پانی کومکمل طور پر صاف کرکے مکمل طور پر کلیئر کردیا

 
0
169

اسلام آباد 10 جو؛ائی 2021 (ٹی این ایس): کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے) شعبہ سینی ٹیشن ،سٹی سیوریج اور دیگر شعبوں کی ٹیموں نے وفاقی دارالحکومت اہم شاہراہوں، سڑکوں ،گلیوں اوردیگر مقامات سے بارش اور طوفان کے باعث گرنے والے درختوں کے کچرے، سیوریج اور نالوں کے پانی کومکمل طور پر صاف کرکے مکمل طور پر کلیئر کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے عامر علی کی ہدایت پر سی ڈی اے شعبہ سینی ٹیشن، سٹی سیوریج اور دیگر شعبوں کی ٹیموں نے صبح آٹھ بجے سے ہی شہر کو بارش سے گرنے والے درختوں کے کچرے، سیوریج/ ڈرینیج کے پانی سے اہم شاہراہوں، سڑکوں اور گلیوں کو کلیر کرنے کے لیے کام شروع کردیاتھا۔ اس حوالے سے ابھی تک ننانوے فیصد شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔ سینٹیشن سٹاف، آفیسرز اور سٹی سیورج سٹاف اپنے اپنے دفتروں میں ہمہ وقت لوگوں کی شکایات کا ازالہ اور اپنے کام کی تکمیل میں مصروف عمل ہیں۔

اسلام آباد میں ہونے والی بارش کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کا سلسلہ ہفتہ سے شروع ہو رہا ہے سی ڈی اے سنیٹیشن، سٹی سیوریج اور تمام متعلقہ ادارے فعال ہو جائیں۔ اس حوالے سے شہریوں کو کسی بھی مسئلے سے بچانے کیلئے سینیٹیشن سٹاف اور سٹی سیوریج سٹاف 8 بجے سے ہی ہر جگہ موجود ہوں گے تاکہ سڑکوں پر سیورج اور ڈرینج ہولز کی صفائی کو ممکن بنایا جا سکے۔ اس کے ساتھ شعبہ سٹریٹ لائٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کے دوران بھی تمام سٹریٹ لائٹس بحال رہنی چاہئیں اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کسی جگہ پر بھی کوئی ننگی تار نظر نہ آئے ۔