راولپنڈی(ٹی این ایس) مری روڈ پر کار میں سوار نامعلوم ملزمان کی ڈولفن اسکواڈ پر فائرنگ

 
0
83

راولپنڈی

مری روڈ پر کار میں سوار نامعلوم ملزمان کی ڈولفن اسکواڈ پر فائرنگ،

ملزمان کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار اسماعیل شہید ہوگئے، ڈولفن اہلکار عاصم شدید زخمی،

واقعہ کی اطلاع پر سینئیر افسران فوری موقعہ پر پہنچے،

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈولفن اہلکاروں نے کار سوار مشکوک ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوئے،

شہید کا جسد خاکی پوسٹ مارٹم کے لیے اور زخمی جوان کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا،

موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، تمام زاویوں پر تحقیقات کا عمل جاری،

فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری، ایس ایس پی آپریشنز کے حکم پر سپیشل ٹیمز تشکیل دے دی گئیں،

ملوث ملزمان کو جلدازجلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،

راولپنڈی پولیس جرائم کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کے دوران کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، ایس ایس پی آپریشنز