وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے چیئرمین عامر علی احمد کی ہدایت پر بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر غیر قانونی اور غیر منظور شدہ عمارتوں کے خلاف کریک ڈاؤن

 
0
161

اسلام آباد 10 جو؛ائی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے چیئرمین عامر علی احمد کی ہدایت پر بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر غیر قانونی اور غیر منظور شدہ عمارتوں کے خلاف کریک ڈاؤن

وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے چیئرمین عامر علی احمد کی ہدایت پر بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر غیر قانونی اور غیر منظور شدہ عمارات کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے ایک ما ہ کے دوران40 رہائشی عمارتوں کو نوٹس جبکہ 6 کمرشل عمارتوں کو شو کاز نوٹس جاری کئے گئے

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نزدیک جی ٹی روڈ میں واقع ایک عمارت کو بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر سیل کردیا گیا ہے جبکہ ایک عمارت کو سیل کرنے کے بعد مالکان کی طرف سے دوبارہ کھولنے پر ایف آئی آر کی درخواست متعلقہ تھانے میں دیدی گئی ہے

مزید براں وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ایک ما ہ کے دوران 38 کڑور زائد کا ریونیو وصول کیا، جس میں رہائشی عمارتوں کے 34کیسسزکے پلان کی منظوری دی گئی، جبکہ 7 کمرشل عمارتوں کے پلان کی منظوری کی مد 31 کڑور روپے و صول کئے گئے

علاوہ ازیں وفاقی دارلحکومت میں رہائشی عمارتوں کی تعمیر مکمل ہو نے کی مد میں 28 لاکھ 84ہزار 640 روپے سے زائد کی رقم وصول کی گئی، جبکہ رہائشی علاقوں کے 57 کیسسز کو این او سی جاری کرنے کی مد میں 19 لاکھ29 ہزار276 روپے کی رقم وصول کی گئی جبکہ 12 کمرشل عمارتوں کو این او سی جاری کیا گیا جس کی مدمیں 55 لاکھ 64 ہزار700 روپے سے زائدکا ریونیو وصول کیا گیا