سی ڈی اے نے بدھ کے روز کاروائی عمل میں لاتے ہوئے جاپان روڈ زون 5 میں واقع غیر قانونی اور بلا اجازت بنائی گئی آئیکن گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی کے داخلی گیٹ اور مین سڑک سے سوسائٹی کی رسائی کو ختم کر دیا

 
0
492

اسلام آباد نومبر 13 (ٹی این ایس): سی ڈی اے نے بدھ کے روز کاروائی عمل میں لاتے ہوئے جاپان روڈ زون 5 میں واقع غیر قانونی اور بلا اجازت بنائی گئی آئیکن گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی کے داخلی گیٹ اور مین سڑک سے سوسائٹی کی رسائی کو ختم کر دیا۔ یہ سوسائٹی تقی بلڈرز کی سپانسرڈ کردہ تھی۔

سوسائٹی کے خلاف آپریشن سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کی معاونت سے عمل میں لایا جبکہ پلاننگ ونگ، بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹII- اور دیگر متعلقہ شعبوں کے عملہ و افسران نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔
آئیکن گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے نہ تو سی ڈی اے سے لے آوٹ پلان کی منظوری لی اور نہ ہی ان کے پاس سوسائٹی شروع کرنے کے لیے مطلوبہ زمین تھی۔

قبل ازیں اتھارٹی نے سوسائٹی کی انتظامیہ کو نوٹسسز جاری کیے کہ وہ ہر قسم کے پلاٹوں کی بکنگ،خریدو فروخت اور مارکیٹنگ سے منع کیا تھا۔مزید برآں اتھارٹی کی طرف سے عوام الناس کو بھی متنبہ کیا ہے کہ وہ آئیکن گارڈن سوسائٹی میں ہر طرح کی خریدوفروخت سے باز رہیں کیونکہ مذکورہ سوسائٹی غیر قانونی ہونے کے ساتھ ساتھ بلا اجازت بنائی گئی ہے۔