پارٹی فیصلوں کی پابند،حکومت کو ووٹ نہیں دوں گی، روبینہ عرفان

 
0
203

اسلام آباد 29 مارچ 2022 (ٹی این ایس): بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں حکومت کا ساتھ دینے کی خبروں کی تردید کر دی،اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی فیصلوں کی پابند ہوں ، نہ کسی وزیر سے ملاقات کی ہے اور نہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا وعدہ کیا ہے، میرے حوالے سے چلائی جانے والی خبریں سراسر جھوٹ ہیں پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دوں گی۔