وزیراعظم کی ہدایت پر منحرف اراکین کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز

 
0
138

اسلام آباد 31 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مشیر برائے پارلیمانی امور بابراعوان کی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عامر محمود کیانی سے ملاقات ہوئی جس میں منحرف اراکین قومی اسمبلی کواظہار وجوہ کےنوٹسز کےاجراکی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں اظہار وجوہ کے نوٹسز کے مسودےکو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اظہارِوجوہ کے نوٹسز آرٹیکل 63 اے کے تحت جاری کیے جارہے ہیں۔ آرٹیکل 63 اے اراکین اسمبلی کےفلور کراس کرنے پر قدغن عائد کرتا ہے۔

پارٹی پالیسی سے انحراف پررکن قومی اسمبلی کو نشست سےہاتھ دھونا پڑتےہیں۔ منحرف اراکین کوکل دن 12 بجے تک پوزیشن واضح کرنے کی مہلت دی جائے گی۔

جماعت کو مطمئن نہ کرنے والے اراکین کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ کھلے انحراف کےمرتکب اراکین کیخلاف ریفرنسز سپیکر کو بھجوائے جائیں گے۔

پی ٹی آئی آرٹیکل63 اے کے تحت منحرف اراکین کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی سفارش کرے گی۔