اسپیکر کی زیر نگرانی پارلیمانی سیکیورٹی کمیٹی غیر قانونی ہے، شاہد خاقان عباسی

 
0
119

اسلام آباد 31 مارچ 2022 (ٹی این ایس): سابق وزیراعظم اور ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اسپیکر کی زیر نگرانی پارلیمانی سیکیورٹی کمیٹی غیر قانونی ہے،

اس لیے ہم نے پارلیمانی سیکیورٹی کمیٹی اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ اگر خط کوئی اہم مسئلہ ہے تو وزیراعظم آکر پارلیمان میں آگاہ کریں۔

وزیراعظم بتائیں کس نے دھمکی دی اور کیسے دھمکی دی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا خط سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلی حکومت آ کر خط اخبار میں چھاپ دے گی تو قوم کو پتا چل جائے گا۔