اسٹیٹ بینک کی جانب سے رواں سال کیلئے زکٰوۃ کا نصاب مقرر

 
0
225

اسلام آباد 31 مارچ 2022 (ٹی این ایس): اسٹیٹ بینک نے رواں سال کے لیے زکٰوۃ کا نصاب مقرر کردیا۔ اسٹیسٹ بینک کے مطابق زکٰوۃ کی کٹوتی کے لیے نصاب کی حد88 ہزار 927 روپے مقرر کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق یکم رمضان کوبینک 88 ہزار 927 روپےسےزائد رقم پرزکوۃ کٹوتی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار، حکومت پر20 ارب کا بوجھ پڑنے کا امکان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان پیر 4 اپریل کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا۔ اس دن زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیےبینک تعطیل قرار دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق تمام بینک/ترقیاتی مالی ادارے/ مائکرو فنانس بینک عوام سے لین سے دین کے لیے بند رہیں گے۔