اسلام آباد 16 اپریل 2022 (ٹی این ایس): نئی حکومت اکھاڑ پچھاڑ،ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کو تبدیل کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق نئی حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے ڈپٹی کمشنر کو حمزہ شفقات کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔
محمد عرفان نواز کو نیا ڈپٹی کمشنر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ محمد زاہد خان ایڈیشنل کمشنر ریونیو کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی