بلوچستان: دہشتگردوں کا پوسٹ پر حملہ، پاک فوج کے میجر شہید

 
0
224

اسلام آباد 22 اپریل 2022 (ٹی این ایس): بلوچستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر شاہد بشیر شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 21 اور 22 اپریل کی رات بلوچستان کے علاقے آواران میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں نے کاہان میں قائم چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد فورسز نے حملے کو کامیابی سے پسپا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کو کامیابی سے پسپا کرنے کے بعد فراردہشت گردوں کا تعاقب قریبی پہاڑوں میں کیا گیا جب کہ اس دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں میجر شاہد بشیر شہید ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی زخمی بھی ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فورسز قوم کے ساتھ مل کربلوچستان کےامن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔