عائشہ گلالئی نے عمران خان بارے جو کچھ کہا اس پرخاموشی اختیار کرنے کے بجائے تحقیقات کروائی جائے، خواتین رہنما مسلم لیگ (ن) سندھ

 
0
368

کراچی اگست 3.(ٹی این ایس )مسلم لیگ ن سندھ کی خواتین رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان کے حوالے سے جو کچھ کہا ہے اس خاموشی اختیار کرنے کے بجائے تحقیقات کروائی جائے، عمران خان انوکھا لاڈلہ نہیں ہے کہ وہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتا پھرے اسے پکڑنے والا یا کہنے سنے والا کوئی نہ ہو،اسے لگام ڈالی جائے، یہ مطالبہ انھوں نے مسلم لیگ ن سندھ خواتین ونگ کی جانب سے نواز شریف اور عائشہ گلالئی سے اظہار یکجہتی کے لئے جمعرات کو مسلم لیگ ہاؤس سے کراچی پریس کلب تک نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے کیا، ریلی کی قیادت مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سورٹھ تھیبو نے کی ، پریس کلب کے باہر ریلی کے شرکا ء سے سورٹھ تھیبو، پروین بشیر، ڈاکٹر شاھین، ڈاکٹر سکینہ، صائمہ سولنگی، اور کھیل داس کوہستانی نے خطاب کیا۔ ریلی کی کوخواتین شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز ، بینرز اور نواز شریف کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ رکن سندھ اسمبلی سورٹھ تھیبو نے خواتین مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان انوکھا لاڈلہ بنا ہوا ہے وہ جس کی چاہتا ہے پگڑیاں اچھالتا ہے اور جس کے ساتھ جو جی چاہے سلوک کرتا ہے اس کو پکڑنے والا اور اس سے کچھ پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عائشہ گلا لئی نے عمران خان کے حوالے سے جو کچھ کہا ہے اس پر خاموشی اختیار کرنے کے بجائے اس پر سنجیدہ تحقیقات کروائی جائے۔ نواز شریف اصل عوام کے ہیرو ہیں جبکہ عمران خان عوام کے سامنے بے نقاب ہونے کے بعد زیرو ہوچکے ہیں، ڈاکٹر شاھین نے کہا کہ عائشہ گلا لئی کے ساتھ ہی نہیں بلکہ ان کے خاندان کے افراد کے ساتھ بھی زیادتی کی جارہی ہے نواز شریف کے ساتھ جو ناانصافی ہوئی ہے اس سے جمہوریت مضبوط نہیں کمزور ہوگی۔۔