پی ٹی آئی کا لانگ مارچ،عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے کی کال دیدی

 
0
110

اسلام آباد 30 اپریل 2022 (ٹی این ایس): چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کی کال دیدی

،اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ آج ہماری کور کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ،اسلام آباد میں لانگ مارچ کی کال کب دینی ہے اس پر تفصیلی بات چیت ہوئی ،مئی کے آخری ہفتے میں اسلام آباد میں لانگ مارچ کی کال دینے کا فیصلہ کیا ہے،صرف تحریک انصاف ہی نہیں سب پاکستانیوں کو کال دینے لگے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اس لیے کال دے رہے ہیں کہ ہمارے ملک کی توہین کی گئی،بیرون ملک سازش کے تحت پاکستان کے کرپٹ ترین لوگوں کو ملک پر مسلط کیا گیا

،موجودہ کابینہ میں 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں ،جو شخص وزیر اعظم بنا ہے اس پر 40 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز ہیں ،ہماری تیاری کا آغاز چاند رات سے ہوگا ،چاند رات کو سب جھنڈے پکڑ کر نکلیں، سا ری دنیا کو آپ نے بتانا ہے کہ پاکستانی ایک زندہ قوم ہیں اس لانگ مارچ میں ایک سمندر اسلام آباد آئے گا۔