وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ،17جولائی کو پولنگ ہو گی

 
0
153

اسلام آباد 20 مئی 2022 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 17 جولائی کو ہو گی، الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی 30 مئی سے تین جون تک جمع کروائے جاسکتے ہیں،کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 جون سے 8 جون تک کی جائے گی امیدواروں کی حتمی فہرست 20 جون کو آویزاں کی جائے گی،الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی پر اپیل 9 سے 11 جون تک دائر ہوں گی ،ٹرینیول 13 سے 15 جون تک اپیلیں نمٹائیں گے ،کاغزات نامزدگی 18 جون تک واپس لیے جا سکیں گے جبکہ کمیشن انتخابی نشان20 جون کو جاری کرے گا۔