وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گے

 
0
108

اسلام آباد 21 مئی 2022 (ٹی این ایس): وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج 2 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق چینی ہم منصب کی خصوصی دعوت پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج بیجنگ پہنچیں گے اور منصب سنبھالنے کے بعد وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ چین ہوگا۔

وزیرخارجہ اپنے دور روزہ دورے میں چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کریں گے جس میں پاک چین تجارتی و اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔