پنجاب کی بیو روکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ،متعدد ڈپٹی کمشنرز تبدیل

 
0
147

اسلام آباد 21 مئی 2022 (ٹی این ایس): پنجاب کی بیو روکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ،متعدد ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کر دیا گیا، ڈائریکٹر جنرل محکمہ انڈسٹریز سید طاہر رضا کو سیکرٹری صوبائی محتسب تعینات کر دیا گیا،سیکرٹری محکمہ انہار جنوبی پنجاب محمد عبدلعامر خٹک کو کمشنر ملتان تعینات کر دیا گیا،ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ دانش افضل کو کمشنر سوشل سیکورٹی تعینات کر دیا گیاایڈیشنل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سائرہ عمر کو ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر سرگودھا محمد اصغر کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر سیالکوٹ فلیٹ لیفٹیننٹ ر عمران قریشی کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات کر دیا گیامحمد میثم عباس کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ تعینات کر دیا گیامنیجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز محمد طاہر کو ڈپٹی کمشنر ملتان تعینات کر دیا گیاکیپٹن ر رضوان قدیر کو ڈپٹی کمشنر گجرات تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ر بلال ہاشم کو تبدیل کر دیا گیاڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان کو ڈپٹی کمشنر چکوال تعینات کر دیا گیاجمیل احمد جمیل کو ڈپٹی کمشنر راجن پور تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر منڈی بہاالدین محمد شاہد کو تبدیل کر دیا گیاایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب عثمان خالد خان کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاالدین تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر اٹک محمد نعیم کو ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیامحمد ذوالقرنین کو ڈپٹی کمشنر اٹک تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر فیصل آباد علی شہزاد کو تبدیل کر دیا گیاڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی لیفٹیننٹ ر سہیل اشرف ک ڈپٹی کمشنر فیصل آباد تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس کو ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی تعینات کر دیا گیااحمد کمال مان کو ڈپٹی کمشنر جھنگ تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیپٹن ر علی اعجاز کو تبدیل کر دیا گیاڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب زاہد پرویز کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ تعینات کر دیا گیاایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ احمر نائیک کو ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد اویس ملک کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر وہاڑی خضر افضال گجر کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال تعینات کر دیا گیامحمد رفیق احسن کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال تعینات کر دیا گیامحمد نواز کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ قانون تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر نارووال صبا اصغر کو تبدیل کر دیا گیاڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن امتیاز شاہد کو ڈپٹی کمشنر نارووال تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر حافظ آباد محمد آصف رضا کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کر دیا گیااللہ دتہ وڑائچ کو ڈپٹی کمشنر حافظ آباد تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کو او ایس ڈی بنا دیا گیاکامران خان کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر لودھراں کیپٹن ر شعیب علی کو ڈپٹی کمشنر خوشاب تعینات کر دیا گیاآغا ظہیر عباس شیرازی کو ڈپٹی کمشنر لودھراں تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید کو ڈپٹی کمشنر میانوالی تعینات کر دیا گیازاہد سہیل کو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر چینوٹ عاصم جاوید کو تبدیل کر دیا گیاڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ کیپٹن ر ندیم ناصر کو ڈپٹی کمشنر چینوٹ تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر خانیوال سلمان خان کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زراعت پنجاب تعینات کر دیا گیاشاہد فرید کو ڈپٹی کمشنر خانیوال تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر رحیم یار خان مہتاب وسیم اظہر کو او ایس ڈی بنا دیا گیاڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ موسی رضا کو ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان تعینات کر دیا گیاعلی عنان کو ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک کو ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کر دیا گیامحمد انور کو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر بھکر عمران حامد کو ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز تعینات کر دیا گیاڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب اوورسیز ذوالفقار بھون کو ڈپٹی کمشنر بھکر تعینات کر دیا گیا۔