حریت رہنما یاسین ملک کو آج سزاسنائی جائے گی،مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ

 
0
178

اسلام آباد 25 مئی 2022 (ٹی این ایس): حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدموں میں سزا سنائے جانے کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے۔ حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔حریت کانفرنس کی اپیل پرکی جانے والی ہڑتال میں دکانیں، کاروباری، مراکز اورتعلیمی ادارے بند ہیں اورٹریفک معطل ہے۔جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کوجھوٹے الزامات پر آج ساڑھے تین بجے سزا سنائی جائے گی۔نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو 1987اور 1988میں قائم کیے گئے جھوٹے مقدمات کی سماعت کیلئے گزشتہ روز (منگل) سرینگر کی ٹاڈا عدالت میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیش کیاگیا۔یاسین ملک پر کالے قانون ٹاڈا کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔