اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد قیصر اور حماد اظہر کی ضمانت منظورکرلی

 
0
95

اسلام آباد 02 جون 2022 (ٹی این ایس): سلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر اور حماد اظہر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے تناظر میں درج مقدمات میں اسد قیصر کی گرفتاری سے روکا گیا ہے، ہائی کورٹ نے اسد قیصر کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ و دیگر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ سیکرٹری داخلہ و دیگر فریقین آئندہ سماعت تک جواب جمع کرائیں، اسد قیصر کے خلاف چاروں صوبوں اور ایف آئی اے میں کتنے مقدمات درج ہیں تفصیل جمع کرائیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

اس کے علاوہ عدالت نے 11 روز میں حماد اظہر کو مقامی عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔