پاکستان اور ترکی کے عوام ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں: وزیر خارجہ

0
93

اسلام آباد 02 جون 2022 (ٹی این ایس): وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بعد شفاف انتخابات کروائیں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات ہیں جبکہ پاکستان اور ترکی کے عوام ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ترکی کے ساتھ دو طرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا ہدف رکھا ہے اور دو سالوں میں دوطرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق حکومت کا فوری انتخابات کا مطالبہ جائز نہیں اور اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات چاہتی ہے لیکن ہماری ذمہ داری ہے انتخابی اصلاحات کے بعد صاف و شفاف انتخابات کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی جمہوریت کے لیے اصلاحات ضروری ہیں اور ہم نے انتخابی اصلاحات کا عمل شروع کر دیا ہے۔ گن پوائنٹ پر یا کسی بھی دباؤ میں آ کر قانون سازی نہیں چاہتے۔