قلعہ سیف اللہ میں قومی شاہراہ پر مسافر وین کو حادثہ، متعدد افراد جان بحق

 
0
140

اسلام آباد 08 جون 2022 (ٹی این ایس): قلعہ سیف اللہ میں قومی شاہراہ پر مسافر وین کھائی میں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔

ڈی سی قلعہ سیف اللہ حافظ قاسم کاکڑ کے مطابق لورالائی سے ژوب جانے والی مسافر وین اخترزئی ادولہ کے مقام پر کھائی میں گرنے سے ابتدائی طور پر 10 افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی۔

حافظ قاسم کاکڑ کا کہنا ہے کہ بعد ازاں حادثے کا شکار مزید 8 افرادکے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی جس کے بعد اموات کی تعداد 18 ہو گئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ڈی سی قلعہ سیف اللہ کے مطابق مشکل گزار پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے میں دشواری کا سامنا ہے، تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔