وزات انفارمیشن ٹیکنالوجی نے10ارب کے منصوبوں کی منظوری دیدی

 
0
147

اسلام آباد 09 جون 2022 (ٹی این ایس): وزات انفارمیشن ٹیکنالوجی نے یونیورسل سروس فنڈ کے تحت 10 ارب کے 8 منصوبے منظور کر لیے،منظور کیے گئے منصوبوں سے 33لاکھ افراد فائدہ اٹھائیں گے، منصوبوں کی منظوری جمعرات کو سیکریٹری آئی ٹی محسن مشتاق کی زیر صد ارت بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس میں دی گئی،بورڈ نے یونیورسل سروس فنڈ کے آئندہ مالی سال کے 32 ارب 13 کروڑ روپے کے بجٹ کی بھی اصولی منظوری دیدی ،ڈیجیٹل کنکٹیویٹی کیلئے 2021 کے 18 ارب کے بجٹ کو 2022 میں بڑھا کر 31 ارب روپے کردیا گیا، اس حوالے سے وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں کنکٹیویٹی سے آئی سی ٹی سرگرمیوں میں اضافہ اورملکی معیشت کو استحکام ملے گا، یوایس ایف نے جولائی 2018 سے جون 2022 تک 62 ارب روپے کی لاگت سے 57 مختلف منصوبے شروع کیئے، منصوبوں کا اجرا وزارت آئی ٹی کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے جس پر یو ایس ایف مبارکباد کا مستحق ہے، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ شہری و دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل تفریق کا خاتمہ کیا جائے، یو ایف سی اجلاس میں یونیورسل سروس فنڈ کے سی ای او حارث محمود چوہدری نے منصوبوں اور ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی ،بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 82 ویں اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے، ممبر ٹیلی کام سمیت دیگر ممبران و متعلقہ حکام کی شریک ہوئے۔